لاہور: دو بچوں کی ماں کی خود کو آگ لگا کر مبینہ خودکشی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقہ غازی آباد میں دو بچوں کی ماں نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق تاج پورہ کے رہائشی شعیب کی اہلیہ تیس سالہ عامرہ بلڈ پریشر کی مریضہ تھی۔

اپنی بیماری اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ عامرہ کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرکے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔