لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں چونگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ تقریب ہوئی جس سے خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، لاہور اس سے باہر نہیں، تاہم پولیس الرٹ ہے۔ چونگ ٹریننگ کالج میں 50 ویں بیج کے 484 جوانوں کے لوئر کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب، دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے عزیز و اقارب شریک ہو ئے۔
تقریب کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب خان بیگ نے جوانوں پر زور دیا کہ تھانوں میں اخلاقیات کا مظاہرہ کریں مظلوم کی داد رسی کریں تھانے میں ایس ایچ او کے بعد محرر اہم ترین شخصیت ہوتا ہے۔ تقریب میں آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد جوانوں اپنے مخصوص انداز کے ساتھ سلامی کے چبوترے سے گزرے۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانون کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں گے اور مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب میں آئی جی پنجاب نے تربیت کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیئے۔