لاہور: مسیحی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلیے ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج مسلمانوں کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلیے ہاتھوں کی زنجیر تشکیل دی جائے گی۔ ملک میں اقلیتوں پرحملوں اور معاشرے میں مذہب اور فرقے کی بنیاد پر نفرتوں کے پرچارکے خلاف شہریوں کے گروپ “سب کا پاکستان” کے زیراہتمام کراچی کے بعد لاہور کے سینٹ انتھونی چرچ میں آج قومی دن برائے دعائیہ مزاحمت منایا جا رہا ہے۔ جس میں مسلمان، ہندو، سکھ اور دیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد مسیحی برادری سے پشاور میں گرجا گھر پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف اظہار یکجہتی کریں گے۔

اس موقع پر سینٹ انتھونی چرچ میں ہونے والے مسیحی ماس کے دوران پاکستانی مسلمان عبادت گاہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے تاکہ مسیحی برادری کو ملک دشمن عناصر سیتحفظ کا احساس دلایا جا سکے جس کا مقصد شدت پسندوں کویہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم خاص طورپر مسلمان اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔