کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری عزیز اللہ خان آفریدی نے لاہور یوحنا آباد میں مسیحی عبادت گاہوں میں عبادت کے دوران خود کش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سانحہ کا ذمہ دار وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
دہشت گردی پر قابو پانے سمیت ہر شعبے میں ناکام حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائے عزیز اللہ خان آفریدی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن اپنے مسیحی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پاکستان کے تمام مسیحی عبادت گاہوں اور مسیحی بستیوں میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے موثر انتظامات کئے جائیں۔