جھنگ : جمعیت علماء اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور جے یوآئی ضلع جھنگ کے رہنما ملک عبدالرزاق کھوکھر، عبدالرحمن عزیز، قاری ہارون، قاری محمد سرور، قاری محمد اقبال حیدری ، ملک غلام عباس، مولانا پیر محمد اشرف، حاجی الطاف، حاجی خالدمحمود ڈھڈی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاہور چرچ کے قریب بم دھماکے نتیجے میں انسانی جا نوں کا ضیا المناک واقعہ ہے اور یہ اقدام انتہا درجے کی درندگی ہے حملہ آور دہشت گرد انسانیت کے دائرہ سے بھی نکل گئے ہیں قانون نافذ کر نے والے ادارے پوری قوت سے مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچا ئیں۔
جمعیت علما ء اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔