لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ لاہور میں علی الصبح ہی سے کالے بادل چھا گئے اور تیز گھٹاوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم یکدم خوشگوار ہو گیا اور شہریو ں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
غذر شہر اور گردونواح میں بھی آج صبح بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور میں 25، بارکھان میں 20 لاہور میں 14، سبی میں 8 اور شور کوٹ میں 7 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ آج مالاکنڈ، ملتان، ڈی جی خان، میرپور خاص ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔