لاہور میں شہری سے دس لاکھ کی ڈکیتی

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک جوہر ٹاؤن تھانے کی حدود میں سہراب افگن نامی شخص بینک سے رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ کار میں سوار افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم چھین لی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی گئی۔

گلی میں موجود سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔