لاہور : لاہور کو صاف ستھرا بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہے، لاہور کو گندگی سے پاک کر کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کو خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل مینجرایل ڈبلیوایم سی آصف اقبال نے گزشتہ روز چیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،آصف اقبال نے مزیدکہا کہ مون سون کے موسم میں ملازمین کی طرف سے کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عوام کیساتھ رابطہ رکھنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کی جارہی ہیں،تاکہ کسی بھی قسم شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے،جن یونین کونسل میں ملازمین کی تعدادکم ہے انہیں بہت جلد پورا کردیا جائے گا،تاکہ عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے شکایات کا موقع نہ مل سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اکثریونین کونسلز میں روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کی بھرتی کررہے ہیں،جس کی وجہ سے کافی حد تک گندگی سے لاہور کو صاف کیا جا چکا ہے۔صاف ستھرا ماحول ملنے سے عوام میں کافی آگاہی آئی ہے ،پچھلے کچھ مہینوں سے لاہور میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں کمی واقع ہوئی ہے،اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی بہت حدتک کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کی خود مانیٹرنگ کرکے ان کا ازالہ کروانا فرض سمجھتا ہوں۔