لاہور میں موکل کی ضمانت نہ ہونے پر وکیل رہنما نے عدالت کو تالے لگا دیئے

Gavel

Gavel

لاہور (جیوڈیسک) وکلا گردی کا ایک اور مظاہرہ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادیب اسلم بھنڈر نے چیک فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور نہ کرنے پر ساتھی وکلا کے ہمراہ سیشن کورٹ میں ہنگامہ آرائی کی اور ایڈیشنل سیشن جج چوہدری فرخ حسین کی عدالت کو زبردستی تالے لگا دیے۔

ادیب اسلم بھنڈر ساڑھے3 کروڑ روپے کے چیک فراڈ کیس میں کراچی کے تاجر کی درخواست ضمانت پر پیروی کیلیے چوہدری فرخ حسین کے روبرو پیش ہوئے، وہ درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے رہے جبکہ فاضل جج دلائل دینے کی ہدایت کرتے رہے، اسی دوران تکرار شروع ہو گئی جس پر فاضل جج اُٹھ کر چیمبر میں چلے گئے جبکہ وکلا نے عدالت کو تالے لگا دیے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پنجاب بارایسو سی ایشن کے رکن ملک سرود اور دیگر وکلا نے تالے توڑ کر عدالت کھول دی مگر بار کے عہدیدار نے مبینہ طور پر دوبارہ تالے لگا دیے۔ تالے لگانے اور توڑنے کا سلسلہ 2 سے 3 بار جاری رہا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2 جج ادین اسلم بھنڈر لے رویے کے باعث یہ درخواست سننے سے انکار کر چکے ہیں۔