لاہور: بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بند روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کوٹ کمبوہ کا رہائشی 25 سالہ واجد علی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا۔

اس دوران اڈے سے نکلنے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔

پولیس کی جانب سے بس ڈرائیور کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔