لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش ہونے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گا جو کہ دو دن تک جاری رہے گا۔آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔