لاہور (جیوڈیسک) ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا ہے کہ پٹرول بحران کے باعث شہر میں سی این جی سٹیشن غیرمعینہ مدت تک کھلیں رہیں گے۔
لاہور میں عارف حمید نے بتایا کہ کھلے ہوئے تمام سی این جی سٹیشنوں کو پورا پریشر دیا جائے گا۔ مالکان سے اپیل ہے بجلی بند ہونے پر جنریٹر چلا کر گیس صارفین کودیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے بتایا کہ جن سی این جی سٹیشنز کے میٹر اتارے تھے وہ لگائے جا رہے ہیں۔