لاہور (جیوڈیسک) قہوہ بنانے میں تاخیرپر ٹیچر کے چھڑی مارنے پر گرم پانی سے طالبہ جھلس گئی۔طالبہ ایمان کا کہنا ہے کہ چہرہ اور بازو جھلس گیا تو علاج کی بجائے ٹھنڈا پانی اوپر ڈال دیا گیا۔
ایمان ملک گورنمٹ مڈل ماڈل سکول راوی روڈ کی پہلی جماعت کی طالبہ ہے،جس کا کہنا ہے کہ میری ماما اور ابو کے ساتھ بھی اسکول والوں نے بدتمیزی کی،اسکول میں اکثر ٹیچرز چھوٹے بچوں سے کام کرواتے ہیں۔
دوسری طرف اسکول پرنسپل نے بیان دیا ہے کہ حادثہ ہوا ہے، قہوہ پیتے ہوئے ٹیچر سے ٹکرانے پر طالبہ کی چہرے پر پانی گر گیا۔