لاہور، موسم سرد ہوتے ہی مرغی کا گوشت، انڈے مہنگے

Eggs

Eggs

لاہور (جیوڈیسک) موسم سرد ہوتے ہی لاہور میں مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے ہو گئے۔

چند روز قبل مرغی کا گوشت ایک سو چالیس سے ایک سو پچاس روپے کلو تک فروخت ہو رہا تھا یہ نرخ اب بڑھ کر ایک سو اسی روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک سو بیس روپے فی درجن تک پہنچ چکی ہے اور ایک انڈہ دس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔