لاہور: گھریلوحالات سے دل برداشتہ ایف اے کی طالبہ کی خود کشی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) 17 سالہ ایف اے کی طالبہ نے گھریلو حا لات سے دلبرداشتہ ہو کر زہرلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ ارائیاں پنڈ کی جواں سالہ ایف اے کی طالبہ مہوش نے گھریلو حالا ت سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے اصرار پر لاش بغیر پورسٹمارٹم ان کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق لواحقین کا کہنا تھا کہ مہوش کے سر میں درد تھا جس کی وجہ سے اس نے غلطی سے زائدالمیعاد گولیاں کھا لیں جو ری ایکشن کر گئیں۔