لاہور: کانگو وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق

Congo Virus

Congo Virus

لاہور (جیوڈیسک) کانگو وائرس سے لاہور میں ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔ پنجاب میں کانگو سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔

شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ٹانک کا رہائشی سینتس سالہ محمد شفیق کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ محمد شفیق کو اکتوبر میں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ یکم نومبر کو جاں بحق ہو گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جمعرات کے روز محمد شفیق میں کانگو وائرس کی تصدیق کی۔

اسپتال انتظامیہ نے کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج کرنے والے تمام عملے کی اسکریننگ بھی کر لی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کہیں عملہ تو اس مرض کا شکار نہیں ہو گیا۔ کانگو سے گزشتہ دنوں بھی ایک نوجوان راولپنڈی کے اسپتال میں جاں بحق ہو گیا تھا۔