لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے 7 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے قائد اعظم انٹر چینج پر واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیمے میں سوئے ہوئے اورنج لائن ٹرین کے سات مزدور جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ارشد، 19 سالہ ندیم 35 سالہ مقبول، 24 سالہ عثمان، 25 سالہ عرفان شامل ہیں جبکہ 2 کی شناخت تاحال نا ہو سکی۔
ریسکیو کی ٹیموں نے کرینوں کی مدد سے ملبے کو ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز بارش کی وجہ سے پیش آیا۔