لاہور : بے قابو بس ورکشاپ میں جاگھسی، 15 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے جوہرٹاون میں ایک بس بے قابو ہو کر ورکشاپ میں جا گھسی، حادثے میں15 افراد زخمی ہو گئے۔ مولانا شوکت علی روڈ پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس فٹ پاتھ سے اچھل کر ایک ورکشاپ میں جا گھسی، بس کنڈیکٹر، مسافر اور ورکشاپ ملازمین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ، بس کی رفتار تیزتھی،جو ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔

فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے بس کا ٹائر برسٹ ہو گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 3 افراد کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ورکشاپ میں گھسنے والی بس کو نکالنے کے لئے کرینیں منگوانا پڑیں، زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی لاپروائی نے انہیں نئی مصیبت میں ڈال دیا۔