لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔