لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چائے قوالی ریسٹورنٹ، ٹی ہاؤس اور بھٹک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جو ملک میں کورونا کے آغاز کے بعد سے ایک روز میں اب کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔