لاہور، یونین کونسل کاہنہ کا اجلاس، شہید سب انسپکٹر خالد محمود ورک کیلئے خصوصی دعا

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : قیام امن کے لئے پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،ان خیالات کا اظہار چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے گزشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں شہید سب انسپکٹر خالد محمود ورک کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تھانہ کاہنہ میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن خالد ورک کو کوٹ علی گڑھ قصور میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہادت پر بلند درجات کی دعا مانگی گئی،اجلاس میں چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی ، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ، جنرل کونسلر محمد سجاد بھٹی ، جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی ، جنرل کونسلر سید عرفان احمد بنیاد شاہ گیلانی،جنرل کونسلر ملک مشتاق احمد ، لیبر کونسلر محمد یعقو ب پاہٹ ، یوتھ کونسلر سلمان رائے ، اقلیتی کونسلر رفاقت سہوترہ، عبدلواحدخان ،سیاسی و سماجی رہنما، آصف علی رحمانی اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔

ارشد رضا ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لئے سفر کا آغاز ہوچکا یہ سفر2017ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،مخالفین جتنی چاہیں بڑھکیں ماریں ،عوام انتشار کی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں، دھرنے اور احتجاج و ہی لوگ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی ویژن نہ ہو،پاک چین دوستی سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367