لاہور: جعلی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالی تین دکانیں سیل

Medications

Medications

لاہور (جیوڈیسک) ٹاسک فورس کے چیئرمین خواجہ عمران نذیر اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے منگوائی گئی لاکھوں روپے کی جعلی، غیر معیاری اور قوت بخش ادویات برآمد کر لیں۔ محمکہ صحت کی ٹیم نے تین دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا جب تک اس مکروہ دھندے کا قلعہ قمع نہ ہو جائے۔