لاہور (جیوڈیسک) یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حٖفاظتی اقدامات جاری ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہو گی۔
لاہور، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چالیس کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نارووال سمیت کئی چھوٹے شہروں میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روزکے لئے موٹر سائیکل چلانے کی ہی اجازت نہیں ہو گی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جائے گی۔