لاہور: ملک کے اندر انتشار اور نفاق کی بجائے اتحاد و یگانت کی ضرورت ہے، زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور (سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلی محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر انتشار اور نفاق کی بجائے اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ نفرتوں نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلا کر دیا ہے، دہشت گردی، فرقہ واریت، تعصب اور ٹارگٹ کلنگ نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔ ملک کی تعمیر کا جذبہ، جہد مسلسل اور عزم صمیم پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل کر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام مینار پاکستان پہ منعقدہ یوم پاکستان ڈرامہ نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے یہ بنیاف جب تک مضبوط نہیں ہو گی ملک مستحکم نہیں ہوگا۔نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کی تعمیر اور خوشحالی انہی نوجوانوں کی ہاتھ میں ہے۔ قوم کی تقدیر نوجوانوں ہی نے تحریر کرنی ہے۔

جواں جذبے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں کی وجہ سے تابناک ہے۔ ان کی کردار سازی اور ایک جھنڈے تلے انہیں جمع کرکے روشن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ نوجوان ”ہم سے ہے پاکستان” نعرے کے تحت خود کو بدلیں پاکستان بدلتا جائے گا۔ کیوں کہ ہماری وجہ سے ہی ہماری دنیا بھر میں پہچان ہو گی۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم سید مستقیم معین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی یہ تقریب قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔ آزادی کے دن کاآغازاس عزم کے ساتھ کریں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

یوم پاکستان قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کا دن ہے ۔ یوم آزادی پر قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے یکجا کریں۔ 14اگست کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کلمئہ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا،آئیں تمام پاکستانی لاالہ الااللہ کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوں جائیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستانی قوم کا ہراول دستہ ہے، تمام سیاسی جماعتیں آج کے دن اسلامی جمعیت طلبہ کا دست وبازو بنیں ۔آئیں سب ملکر ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ کا خواب ہے ایک روشن، ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان۔

ہم سب کو متحد ہو کر بیرونی سازشوں کو بے نقاب کرنے کا عزم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر یوم آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے خصوصی خاکے اور ملی نغمے پیش کئے گئے جب کہ نئے دن کی ابتداء پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ طلبہ اور نوجوانوں نے ملک کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ نوجوانوں نے ملک کے روشن مستقبل کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔