لاہور : ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ـ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں اور اندھیروں میں دھکیلاـ جھوٹے الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے ـاپنے دور حکومت میںانہیں عوام کی تکالیف کا احساس نہ ہوا بلکہ بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں لگے رہے ـ سابق حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور تھیں جس سے عوام کے مسائل بڑھے۔

سجاد علی شاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کی گئی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ـدھرنوں کے ذریعے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی محنت ، دیانت او رامانت کے ذریعے کی گئی ہے۔

انشاء اللہ ملک سے اندھیرے دور ہونے کا وقت آگیا ہے اورتوانائی منصوبوں پر دن رات بے پناہ کام کیا گیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوا م سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اوراس سال کے آخر تک توانائی منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک سے ہمیشہ کیلئے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے ـ صنعت، زراعت اور سماجی شعبے ترقی کریں گے۔

روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور توانائی بحران کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480