لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہورمیں ملک کی پہلی ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کاافتتاح کر دیا،بہت جلد فرانزک فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ ایجنسی بھی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا قیام، مقصد غیر معیاری اور جعلی ادویات کا خاتمہ، لیب میں کمپیوٹرائزڈ آلات اور مشینری کی تنصیب، عالمی معیار کے عین مطابق ادویات تجزیہ ممکن ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے لیب کا افتتاح کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں کام کرنے والوں کو لندن کی ایل جی سی لیب سے تربیت دلائی گئی ہے، لیب کو 9ڈویژنوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے منسلک کیا جا رہا ہے، اس سے کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ نے کا کہناتھاکہ 2010-11 ءمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر معیاری ادویات نے سو سے زائد اموات ہوئی تھیں، اُس وقت پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نےسیمپلز فیڈرل ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری بھجوائے جس نے تمام ادویات کو درست قرار دیا، پنجاب حکومت نے نمونے لندن بھجوائے تو پتا چلا کہ وہ ادویات امراض قلب کیلئے نہیں بلکہ ملیریا کی تھیں ۔