لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات پر یوم مصطفی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا : انصر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی اس حوالے سے ملک بھر کے اہم ڈویژن میں یوم مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کے زعما اورطلباء تنظیموں کے رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی۔

سیمینار کا انعقاد لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات جن میں ڈی جی خان،فیصل آباد،سرگودھا،پشاور،سکھر ،اسلام آباد اور دیگر ڈویژن شامل ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں جہاں بھی اہلسنت بھائیوں کی طرف سے جلوس کا انعقاد کیا جائے ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا اور دوران جلوس سبیلوںکا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔انصر مہدی نے مزید بتایا کی ہفتہ وحدت کے حولاے تشہیراتی مہم کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا جس کے لئے تشہیراتی مواد ملک بھرکی تمام ڈویژن میں ارسال کیا جائے گا ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کاکہنا تھا کہ استعمار شیعہ وسنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ دشمن ملت اسلامیہ کو ہر طریقے سے شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہمیں اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول ص پر عمل پیرا ہو کر یکجا ہونا ہے اسلئے اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے پر مسرت اور مقدس مہینے میں مملکت خداداد پاکستان کی تمام قوتوں کو غور و فکر کرنا چاہیے کہ دشمن ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جبکہ ہم فرقہ واریت اور تعصبات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور امت بن ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک باوقار ملک کے شہری ہیں اور اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔