لاہور (جیو ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کیحکم پر بیلف نے چھاپہ مارکر پچیس بھٹہ مزدروں کو بازیاب کرالیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار محمد نذیر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رائیونڈ کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹہ کا مالک متعدد بھٹہ مزدوروں سے غیر قانونی طور پر مشقت لے رہا ہے ۔
عدالت کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مارا اور25 مزدوروں کو بازیاب کرالیا مزدوروں میں خواتین بچے اوربڑے شامل ہیں جن سے جبری مشقت لی جارہی تھی مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا گیا توعدالت نے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے اوربھٹہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔