لاہور: کچہری سے فرار ہونیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، عتیق کے سر کی قیمت سات لاکھ مقرر تھی۔ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں گرڈ اسٹیشن کے قریب جمعہ کی شب مبینہ پولیس مقابلے میں عتیق نامی ڈاکو مارا گیا۔

ملزم گذشتہ روز کینٹ کچہری سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل، ڈکیتی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاس منتقل کر دیا گیا ہے۔