لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کئے گئے 6 ججوں نے حلف اٹھا لیا

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے 6 ججوں نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے ججز سے حلف لیا۔ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری لاہو رہائیکورٹ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے مستقل کئے گئے ججوں سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عبادالرحمان لودھی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔