لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عازمین حج سے پانچ ہزار روپے فنڈ لینے سے روک دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے جج آرگنائزیشن کے نام پر ایک تنظیم بنا رکھی ہے۔
جو عازمین حج کی فلاح بہبود کے لئے پانچ ہزار سالانہ فنڈ فی کس عازمین حج جمع کرتی ہے اور اس سلسلہ میں چون کروڑ روپے اکھٹے کئے جا چکے ہیں۔ ابھی تک عازمین حج کو اس فنڈ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عدالت نے عازمین حج سے فنڈز کی وصولی روکنے کا حکم دیتے ہوئے اٹھارہ جون کو وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کو تحریری جواب طلب کر لیا۔