لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب ہونے والے 6 افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار علی احمد کی جانب سے شیخ وقاص ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے 9 افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد بھی کیا ۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروایا جائے ۔ عدالتی حکم پر بیلف نے 9 میں سے 6 افراد کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کر دیا جن کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا اور ڈی پی او سیالکوٹ راجہ آصف کو باقی 3 افراد کو 2 جون تک بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔