لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ وہاب ریاض کے خلاف اپنی شادی کی تقریب رات 10 بجے کے مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان نے عدم پیروی پر کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج کر دی، ان کے خلاف اپنی شادی کی تقریب رات 10 بجے کے بعد بھی جاری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔
آج وہاب ریاض کی پیشی تھی، مگر نہ تو وہ خود اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوا، جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔