لاہور کو پرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ محمد امین

Lahore

Lahore

لاہور : لاہور کو پرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز سماجی، صحافی رہنماء محمد زاہد صدیقی سے ایک ملاقات کے دوران کیا، محمد امین وینس نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے لاہور کی پولیس میں نظم و نسق اورتربیت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرکے معاشرے میں نہ صرف جرائم کی بیخ کنی کی گئی ہے بلکہ پولیس ملازمین کوامن پسند عوام کے دلوں میں اپنا وقارپیدا کرنے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کئے ھیں۔یہی وجہ ھے کہ امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پولیس دن رات مصروف عمل ہیں۔ کیپٹن ر امین وینس نے کہا کہ انشاء للہ لاہور کو مزید پرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے ان سے جو کچھ بھی ھو سکا وہ اس سے دریغ نہیں کریں گے۔