لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری کی ہلاکت کو خودکشی قرار دے کر رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو بجھوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی ڈائری نبیہہ چودھری کی ہے اور اس پر آخری نوٹ بھی سی ایس پی آفیسر کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نبیہہ چودھری نے ذہنی دباو کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کیا،اور انکی ہلاکت جلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔