لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا یکے بعد دیگرے تیسرا واقعہ پیش آیا ۔ حادثے میں کرنٹ لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
جانیں بچانے والا ریسکیو کا عملہ خود حادثے کا شکار ہو گیا ۔ کرنٹ لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ اس سے قبل دو حادثات میں پانچ افراد جان سے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی گاڑی کی سیڑھی اقبال ٹاؤن میں بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکر اگئی ۔ گاڑی میں کرنٹ دوڑا اور پھر اس نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں تین اہلکارجھلس گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہدرہ ونڈالہ ڈیال شاہ کی بستی میں رکشہ ڈرائیور محمد شریف، بیٹی اور بیٹے کے ساتھ کرنٹ لگنے سے چل بسا تھا ، جس کی لوہے کی چارپائی دیوار کے ساتھ گزرتے ہائی وولٹیج تاروں کو چھو گئی تھی۔
جبکہ تیسرے واقعے میں ایک بجلی کے کھمبے پر لگے میٹر سے تار ٹوٹ کر پانی میں آ گرا تھا جس نے نشتر کالونی میں ایک خاتون اور ایک مرد کی جان لے لی تھی۔