لاہور (جیوڈیسک) لاہور 2013 میں ابتک 469 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ تشدد کے واقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا۔ صرف لاہور میں جنسی تشدد کے 113 مقدمات درج کئے گئے۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ صرف صوبائی دارالحکومت پنجاب میں پولیس نے رواں برس یکم جنوری سے 31 اگست تک جنسی تشدد کے 113 مقدمات درج کئے۔
اسی عرصہ کے دوران پنجاب کے دارالحکومت کی پولیس نے اجتماعی جنسی تشدد کے 32 مقدمات درج کئے۔ اس ہفتے کے اوائل میں کوہاٹ، خیبر پختونخواہ میں تین خواتین کو ان کے خاندان کے اراکین نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ اس سال جولائی کے اختتام تک کم از کم 44 خواتین پر تیزاب پھینکا گیا جن میں سے سات زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئیں۔ قریبا 44 خواتین کو آگ لگائی گئی جن میں سے 11 ہلاک ہوئیں۔