لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پولیس نے ایک معزور نوسر باز کو گرفتار کر لیا جو لوگوں کو طلائی زیورات اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتا تھا۔
پولیس کے مطابق نوسرباز اجمل قادری لوگوں کو چلہ کے ذریعے طلائی زیورات اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کو لوٹتا تھا۔
شیرا کوٹ کے رہائشیوں نے اسے بہانے سے اپنے پاس بلایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم اجمل قادری نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اپنے گینگ کے ہمراہ لاہور، ملتان اور بہاولپور میں مختلف جعلسازی کی وارداتیں کر چکا ہے۔