لاہور (جیوڈیسک) غوثیہ کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
لاہور کی غوثیہ کالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مری کی عباسی کالونی میں گھی گھر میں سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث ماں اپنے 3 کمسن بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گئی تھی۔