لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ڈسکہ کے خلاف لاہور میں وکلا کی دوسرے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی۔
سانحہ ڈسکہ کے خلاف پنجاب بار کونسل نے وکلا سے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی جس کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہو رہے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر تفتیشی افسر مختلف کیسز میں ریکارڈ لیکر سادہ کپڑوں میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔ دوسری جانب بدستور لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے ہیں۔ پولیس کو سکیورٹی انتظامات سنبھالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔