لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں چار روز پہلے ڈھائی سالہ بچی کو دریائے راوی میں پھینکنے والے رکشا ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
رکشا ڈرائیور عمر نے گھریلو حالات سے تنگ آکر ڈھائی سالہ بچی کو دریائے روای میں پھینک دیا تھا۔ ملزم عمر کی بیوی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا ہے اور کہا کہ وہ گھریلو حالات سے تنگ تھا اور اس کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے تھے۔
اس لئے اس نے اپنی بیٹی کو دریا میں پھینک دیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔