لاہور (جیوڈیسک) لاہورکی مقامی عدالت نے دریائے راوی میں پھول سی بیٹی کو پھینکنے والے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بچی کی لاش جلد دریا سے نکالی جائے۔ لاہور پولیس نے رکشا ڈرائیور ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے 10 روزہ ریمانڈ کا طلب کیا۔
عدالت نے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچی کی لاش جلد دریا سے نکالی جائے۔ ملزم نے عدالت میں اعترافِ جرم نہیں کیا اور اپنے پہلے بیان سے بدل گیا اس کا کہنا تھاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ دریائے راوی کے بیچ کامران کی بارہ دری گیا۔
جہاں اس کا اپنی بیوی سمیرا سے جھگڑا ہو گیا اور بچی دریا میں گر گئی۔ ملزم عمر حیات عدالت کے باہر ذرائع سے گفتگو سے کتراتا رہا، تاہم استفسار پر صرف اتنا کہا کہ اسے اپنے کئے پر افسوس ہے، بیٹی بہت یاد آتی ہے۔