لاہور (جیوڈیسک) ہربنس پورہ میں پولیس نے چھاپا مار کر 35 من مردہ گھوڑوں کا گوشت برآمد کر لیا، 3 ملزمان گرفتار ایس ایچ او، ہربنس پورہ عبدالوحید کے مطابق پولیس نے نواحی علاقے کوٹلی میر میں چھاپا مار کر دو افراد کو گرفتار کیا۔
جن کے قبضے سے 8 من مردہ گوشت برآمد کیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور جگہ پر چھاپا مار کر مزید 27 من گوشت برآمد کیا گیا۔
ایس ایچ اور عبدالوحید نے بتایا کہ ملزمان زیادہ تر گوشت ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔