لاہور میں اعتراف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ارشد نذیر ساحل اور بدر سیماب کے اعزاز میں مشاعرہ

Mushaira

Mushaira

لاہور (پ ر)اعتراف انٹرنیشنل لاہور کے زیر اہتمام بارسلونا سے تشریف لائے ہوئے شاعر ارشد نذیر ساحل اور کویت سے آئے شاعر بدر سیماب کے اعزاز میں الحمراء ادبی بیٹھک میںمحفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف شاعر خالد شریف نے کی، مہمانِ خصوصی نصرت صدیقی اورمہمانانِ اعزاز نجیب احمد، ارشد نذیر ساحل،بدر سیماب ، ریاض ندیم نیازی سبی بلوچستان اور خالد سجاد تھے

تقریب کے آغاز میں چیئرمین ”اعتراف انٹرنیشنل” حسن عباسی نے معزز مہمانوں اور سامعین کو خوش آمدید کہا۔ مشاعرے کی نظامت نواز کھرل نے کی۔ محفل مشاعرہ میںخالدشریف، نجیب احمد،بدر سیماب، ارشد نذیر ساحل،عباس تابش، باقی احمد پوری ، ریاض ندیم نیازی، خالد سجاد، اسلام عزمی، شفیق سلیمی، زاہد مسعود، خلش بجنوری، گلزار بخاری، علی اصغر عباس، ممتاز راشد، اعجاز کنور راجہ، ریاض رومانی، غافر شہزاد، حسنین سحر، کنور امتیاز احمد، زاہد ہما، علی رضا،حسن عباسی، سعید عاصم، شاہد ماکلی، اظہر عباس، سہیل عباس، منصور فائز، ازل حسین، نیاز علی نیاز، محمد ایاز، ملک طارق جاوید، شمس رانا، اشرف نقوی، سہیل یار، ڈاکٹر اخلاق گیلانی، عقیل اختر، فاطمہ غزل، ناز اوکاڑوی، فراست بخاری، حافظ احسان الحق، سلطان محمود، شہزاد ملک نے حاضرین کو خوبصورت کلام سے نوازا، ارشد نذیر ساحل اور بدر سیماب کے اعزاز میں منعقدہ اس خوبصورت محفل مشاعرہ میں مختلف مکتبہ ہائے فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔