پیرمحل کی خبریں 26/2/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نجی سکول پیرمحل کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رانا وارث علی خاں، رانا اعظم خاں، رانا قمر الحق، پرنسپل چوہدری خاور سلہری، مہر عبدالجبار گرو ممبر سیکورٹی ایڈوائزی کمیٹی میاں اسد حفیظ، سمیت دیگر اساتذہ، طلباء اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سکول کے طلباء نے مختلف ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا اور خوب داد دی، طلباء کی طرف سے تعلیم کی اہمیت، والدین کے احترام اور دیگر دلچسپ اور سبق آموز ڈراموں کو بھی خوب سراہا گیا ،اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب ، خاور سلہری اور دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم کے زریعے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے ،تعلیم ہی وہ واحد طریقہ ہے جس سے نسلیں سنواری جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے بھی تعلیم کی روشنی عام کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افائی کی جانی چاہئے ،بعد ازاں مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے جب تک افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے موجود ہیں اس وقت تک پاکستان کیلئے داخلی امن وامان کا استحکام چیلنج کی صورت میں برقرار رہے گا۔ حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی طرف سے شروع کئے گئے ”آپریشن رد الفساد ” کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈوثیر نل نائب صدر صاحبزادہ حمید الدین رضوی نے پیرمحل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی ، انتہاء پسندی کو ہر صورت شکست دینی ہو گی ۔ آپریشن رد الفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے ۔ علماء ، مدارس ، مساجد کے ذمہ داران فساد کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قرآن کریم کسی ایک انسان کے قتل یا زمین پر فساد پھیلانے کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔ قاتلوں اور فساد پھیلانے والوں کیلئے شریعت اسلامیہ کا حکم ایک ہی ہے ۔ لہذا افواج پاکستان کی طرف سے آپریشن رد الفساد کا اعلان پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے ایک بہتر قدم ہے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی قوم کی بقاء اور سلامتی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار قوم کی طرف سے پاکستان کی سر زمین کو کسی کے خلاف نہ استعمال کرنے دینے کا عزم اور پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا واضح اعلان پاکستان کے دوستوں اور دشمنوں کو سمجھنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے چوہدری ساجد سلیم نمبردار 247 والے کی والدہ محترمہ اور چوہدری شہزاد رشید نمبر دار کی تائی جان قضائے الہی انتقال کر گئیں تھیں ان کی نماز جنار چک نمبر 247 گ ب میں ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری اشفاق احمد، سردارمسعود خان گادھی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کاوشیں تاریخی ہیں قوم متحد ہو کر اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار میو نسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالدسردار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خود کش بم دھماکے دہشت گردی کی بدترین کارروائیاں قابل مذمت ہیں حکومت اور پاک فوج ملکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت اب دور نہیں جب امن و امان کا گہوارہ بنے گا ہم لاہور ، سیون شریف اور پشاورمیں خود کش حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے غم اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔