لاہور میں ڈینگی بے قابو، مزید 10 کیسز سامنے آ گئے، مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 10 مریض سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی۔

لاہور میں ڈینگی کے نئے 10مریض سامنے آگئے۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے مریض جناح، گنگا رام اور شالامار ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری طرف انسداد ڈینگی مہم کے دوروان مزید 7 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ قائمقام ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔