لاہور: ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق، مجموعی تعداد 14 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہو گئی جبکہ پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد سولہ سو چورانوے تک پہنچ گئی۔

گنگا رام ہسپتال لاہور میں ڈینگی کے باعث انچاس سالہ شخص محمد سلیم جاں بحق ہوگیا۔ اب تک پنجاب میں ڈینگی سے چودہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر ستتر 77 مریض سامنے آئے جن میں اکتالیس 41 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ تیتس 33 مریض راولپنڈی کے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم مزید سرد ہو گا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جائے گی۔