لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس سے رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔ لاہور میں راوی روڈ کے رہائشی چالیس سالہ خرم احسن کو بخار کی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے تشخیص کے بعد بتایا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خرم احسن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔ جنوری سے اب تک لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔