لاہور (جیوڈیسک) لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے پارک میں ایک مشکوک بیگ کی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کو دی گئی جس نے بروقت کاروائی کر کے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق باردی مواد کا وزن تقریبا تین کلو تھا۔موقعہ سے ریموٹ کنٹرول بھی ملا ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ریلوے سٹیشن اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی اہم گرفتاری نہیں ہو سکی، حکام کے مطابق بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ موجود تھا۔