ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، رانا بلال میاں رفیق گوجرانوالہ (جی پی آئی) دورہ چین پاکستانی عوام کے لئے خوشی کی نوید ثابت ہو گا دورہ کے موقع پر چینی قیادت سے ملاقات میں اہم منصوبوں پر معاہدے کئے جائینگے جس سے غریب عوام کو بحرانوں سے نجا ت ملے گی 10 لا کھ نو جوانوں کوروزگا ر ملے گا۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین اینٹی کرپشن فورس آرگنائزیشن پاکستان (این جی او ) ورہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا محمد بلال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔عوام کی تر قی و خو شحا لی کے مخا لفین کی رکا وٹوں کے با وجو د پا ک چین دوستی کا قا فلہ رواں دواں رہے گا۔رانا محمد بلال نے مزید کہا کہ پا کستا ن میں چین کے تعا ون سے تر قیا تی عمل کو نقصان پہنچا نے کے خواہشمند وں کو نا کا می کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ چین کے تعا ون سے پا کستا ن میں تر قی کا عمل جا ری سا ری رہے گا ۔ تر قی کے عمل میں رکا وٹیں ڈالنے والو ں کو نا کا می کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔میاں محمد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین سے ملک پا کستان میں سر ما یہ کا ری کیلئے 35 ارب ڈالر ما لیت کے معا ہد وں پر دستخط کر یں گے ۔جس سے پا کستا ن میں لا کھو ں بے روزگا روں کو روزگا ر ملے گا ۔ ۔۔۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن قلعہ دیدار سنگھ سکول میں سہولیات کا فقدان گوجرانوالہ(جی پی آئی)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن قلعہ دیدار سنگھ سکول میں سہولیات کا فقدان’جگہ کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوںسپیشل بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ‘انتظامیہ نوٹس لے’تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن قلعہ دیدار سنگھ سکول کے پرنسپل حافظ خلیل احمد کے مطابق بوتالہ روڈ پر واقع گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن قلعہ دیدار سنگھ جس میں معذور بچوں اور بچیوں کو تعلیم دی جاتی ہے سکول کی ذاتی بلڈنگ اور ٹرانسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو چکے ہیں۔معذور بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے بنائے گئے اکلوتے سکول میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مختلف علاقوں جن میں کھیوادوگل’موسی دوگل’آسائش کوٹ’جھگیاں’کوٹ پیرو’ڈیرہ میر پور’قلعہ میاں سنگھ’مان والا’ساہنکے’پپناکھہ وغیرہ میں کثیر تعداد معذور بچوں کی پائی جاتی ہے جن کے والدین اپنے بچوں کو سپیشل ایجوکیشن کی تعلیم دلوانے کے لیے قلعہ دیدار سنگھ میں موجود سپیشل ایجوکیشن سکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں لیکن یہاں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ اور بڑی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے انکے بچوں کوداخل نہیں کروایا جاتا ۔علاقہ معززین نے وزیراعلیٰ پنجاب’کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن’ڈی او سپیشل ایجوکیشن علیم شاہ سمیت تمام ارباب اختیار سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن قلعہ دیدار سنگھ سکول کی بلڈنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ ۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی) ٹی ایم اے اروپ ٹائون کا تجاوازت کیخلاف کریک ڈائون،عوام کا خراج تحسین۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی سی او عظمت محمود کی ہدایت پر اے سی سٹی عتیق الرحمن کی زیر نگرانی ٹی او آر راجہ اقبال انفورسمنٹ انسپکٹر ماجد بٹ نے ناجائز تجاوازت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے جناح روڈ ،انڈر پاس ،مدینہ کالونی سے گلیاں واہگزار کر کے راستہ کشادہ کر دیا اور بینرز اُتار لیے،سٹرکوں گلیوں بازاروں میں تجاوازت کیوجہ سے خواتین، اور بزرگ اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کرنے پر اہلیان علاقہ وسماجی شخصیت سلمان کھوکھر ، ملک توصیف احمد،رانا عبدالجبار، میاں نثار ودیگر نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔